مشرق وسطی

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری

شیعہ نیوز: غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے آج بھی جاری رہے اس دوران متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے شہداء کی تعداد 41495 بتائی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی میں قتل عام کی 4 کارروائیاں انجام دیں جن کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور 50 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس طرح 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے حملوں میں 41495 فلسطینی شہید اور 96600 زخمی ہوچکے ہيں۔ غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کو تقریبا ایک سال گزرنے کے باوجود نتن یاہو کا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں ہو سکا ہے۔ صہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تحریک حماس کے خاتمے اور صیہونی قیدیوں کو واپس لانے کے مقصد سے غزہ جنگ شروع کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button