دنیا

نیویارک میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے زبردست احتجاج

شیعہ نیوز: نیویارک میں ہزاروں امریکیوں نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے زبردست مظاہرہ کیا۔

امریکی کانگریس کی ویب سائٹ (ہیل) نے رپورٹ دی ہے کہ نیو یارک میں عوامی مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔

ہیل ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کے حامی بڑی تعداد میں نیویارک کی سڑکوں پر آئے اور کرسمس کے موقع پر ایک بڑے مظاہرے کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کےلیے بین الاقوامی عدالت کے قیام کا مطالبہ

ایکٹیوسٹ گروپ ANSWER کولیشن کی ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کے حامی گروپوں پر مشتمل تحریک ’’فلسطین کی حمایت میں اپنی دکانیں بند کریں‘‘ کا بھی منصوبہ ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف بائیکاٹ مہم چلانے کے لئے تجارتی مراکز میں ریلیاں منعقد کرے۔

اس گروپ کی ویب سائٹ میں لکھا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے اور نسل کشی ناقابل یقین حد تک جاری ہے۔ اس کرسمس پر قابض صیہونی افواج نے غزہ میں گرجا گھروں میں پناہ لینے والے عیسائیوں کو بھی نشانہ بنایا اور ان کی تقریبات کو سبوتاژ کیا۔ لہذا لوگوں کو ہر جگہ اعلان کرنا چاہیے کہ نسل کشی کے دنوں میں کرسمس معمول کے مطابق نہیں ہوگا!

سوشل میڈیا کی رپورٹس میں نیویارک، شکاگو، لندن، لاس اینجلس اور ٹورنٹو جیسے شہروں میں فلسطینی عوام کے حامیوں کے بڑے مظاہرے دکھائے گئے ہیں۔ ایک کلپ میں نیویارک شہر میں مظاہرین کو یہ نعرہ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ” آپ خریداری کر رہے ہیں جب کہ اس وقت غزہ کے مظلوم شہریوں پر بم گر رہے ہیں”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button