دنیا

حجاب پر پابندی کے خلاف ہندوستان میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہندوستان میں اسکولوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف چنئی میں مظاہرہ ہوا۔

یہ مظاہرہ بدھ کے روز جنوبی ریاست تمل ناڈو کے مرکز چنئی شہر میں ہوا۔  یہ مظاہرہ ایسی حالت میں ہوا کہ اس کے انعقاد پر پابندی تھی۔ اس مظاہرہ میں زیادہ تعداد طلبہ کی رہی۔

اسکولوں میں حجاب پہننے کے حامی افراد اس سے پہلے بھی تمل ناڈو کے بڑے شہروں میں مظاہرہ کر چکے ہیں۔

ہندوستان میں پردہ کرنے والی طالبات کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ بنگلہ دیش اور پاکستان تک پہونچ گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت بر سر اقتدار انتہاء پسند پارٹی بی جے پی نے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں مذہبی بالخصوص مسلمانوں کی مذہبی علامتوں پر روک لگانے کی مہم کے تحت مسلمان لڑکیوں کے حجاب کو نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ برس حجاب کا مسئلہ اس وقت بحث کا موضوع بنا جب صوبے کرناٹک میں کئی اسکولوں نے محجبہ طالبات کے اسکول میں داخلے پر روک لگا دی تھی۔ اس کے بعد حجاب کے حامیوں اور مخالفین کے مابین مقدمہ ہائی کورٹ پہونچا۔ کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے زیر اثر ہائی کورٹ نے، ابھی حال ہی میں اسکولوں میں حجاب پر پابندی لگاتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ پردے کا اسلامی قوانین سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button