
شیعہ ہزارہ کان کنوں کا قاتل فضل الرحمن واصل جہنم ہوگیا
موبائل فون سے سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے شیعہ کان کنوں کی تصاویر بھی برآمد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (CTD)کی کارروائی کے دوران مچھ میں10شیعہ ہزارہ کان کنوں کےبہیمانہ قتل عام میں ملوث سعودی نواز کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گرد واصل جہنم ہوگیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد فضل الرحمن ہلاک ہوگیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں دیوبندی مدارس لواطت کرنے والے تیار کرنے کی انڈسٹری ہیں، قاری حنیف ڈار کا انکشاف
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گردمچھ میں10 شیعہ ہزارہ کان کنوں کے قتل میں براہ راست ملوث تھا۔مبینہ دہشت گرد کےپاس سے برآمد ہونے والے موبائل فون سے سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے شیعہ کان کنوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس واقعے کی ذمہ داری بظاہر عالمی تکفیری وہابی دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی مگر اس کاروائی میں داعش کی سہولت کار اور حامی تنظیم لشکر جھنگوی کےدہشت گرد فضل الرحمٰن کی زیر قیادت براہ راست ملوث تھے ۔