
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
مولانا اظہر ندیم مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر منتخب
اجلاس میں سید حسنین عباس گردیزی مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ، مولانا احمد علی روحانی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت صوبہ کے پی کے اور مولانا سید نعیم الحسن نقوی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان نے شرکت کی
شیعہ نیوز: مجلس علماء مکتب اہل بیتؑ پاکستان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سید حسنین عباس گردیزی مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ، مولانا احمد علی روحانی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت صوبہ کے پی کے اور مولانا سید نعیم الحسن نقوی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی کی آصفہ بھٹو سے ملاقات
اجلاس میں ضلع بھر کے 44 علماء کرام شریک ہوئے، جس میں علمی موضوعات پر علماء کرام نے گفتگو کی اور آئندہ تین سالوں کے لیے مولانا اظہر ندیم کو ضلع کا صدر بنایا گیا، دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے اجلاس کا اختتام ہوا۔