دہشتگردوں کے سرپرست مولانا فضل الرحمٰن اور راناثناءاللہ پھر ایک ہوگئے
شیعیت نیوز: وطن عزیز پاکستان میں 80 ہزار بے گناہ شیعہ سنی اور غیر مسلم شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کے براہ راست ذمہ دار نام نہاد مذہبی ٹھیکیدار اور لبرلزنے پاکستانیوں کو مزید بے وقوف بنانے اور آئندہ انتخابات میں کامیاب ہونے کیلئے ایک بار پھر مذہبی کارڈز کا استعمال شروع کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تکفیری وہابی دہشت گردوں کے سرپرست اور روحانی باپ سربراہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن المعروف ملا ڈیزل نے مسلم لیگ نواز کے بدنام زمانہ دہشت گردوں کے پشت پناہ سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ہمراہ مل کر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس بار پھر ان ٹھونگی اور ڈرامے باز سیاسی شعبدہ بازوں نے 24 کروڑ عوام کو بت وقوف بنانے کیلئے مذہبی کارڈز کا استعمال شروع کیا ہے اور تحفظ ناموس رسالت کانفرنسوں کے نام سے ملک بھرمیں انتخابی جلسوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
ایسا ہی ایک انتخابی جلسہ عنوان تحفظ ناموس رسالت کانفرنس ہاکی اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی منعقد ہوا جس میں فضل الرحمٰن کے علاوہ کالعدم لشکر جھنگوی کے پشت پناہ سابق وزیر داخلہ راناثناءاللہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کی لیڈرمریم نواز کا شوہر کیپٹن(ر) صفدر بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
پی ڈی ایم دور حکومت میں غربت ، مہنگائی، بے روزگاری، امریکی و اسرائیلی غلامی کی دلدل میں عوام کو دھکیلنے والے ان بہروپیوں کو اب یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ پاکستان کے باشعور اور غیرت مند عوام ان کے مکروہ چہروں سے اترے نقاب دیکھ چکی ہے اور ان کے کسی دھوکے میں اب نہیں آئیں گے۔