اہم پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمان اپنا ریٹ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، بابر اعوان

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بیانات دے کر صرف اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں۔ پاکستا تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف دو اور شہباز شریف تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہے، نواز شریف 4 اور شہباز شریف ایک مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ اب پانچویں بار وزارت عظمیٰ کے لیے بھی ٹرائی کر رہے ہیں، مینڈیٹ چوروں نے نواز شریف کو اپنا چیف چُنا تھا پھر اس کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا۔ ایڈووکیٹ بابر اعوان کہتے ہیں اب جو وزارتِ عظمیٰ ہوگی اس کا چیف ایگزیکٹیو مینڈیٹ چوروں کا سرغنہ ہوگا اور جو اِنہیں ووٹ دے کر ہم پر مسلط کرے گا وہ قومی مجرم ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان بیانات دے کر صرف اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں، وہ بہت زبردست بیان دے رہے ہیں لیکن مولانا صاحب واضح کریں اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں یا ریٹ بڑھارہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button