آئی ایس او کی جانب سے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے منایا جائے گا، آئی ایس او
شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کا دو روزہ اجلاس عمومی امام حیدر کرار اورنگی ٹاون کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری معمر نقوی، ڈویژنل صدر محمد عابدی، اراکینِ ذیلی نظارت، ڈویژنل کابینہ سمیت تمام یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف یونٹس کی رپورٹ،ڈویژنل سہ ماہی پلان سمیت مختلف قومی و ملی امور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر محمد عابدی نے سانحہ پاراچنار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں تعلیم دشمن تکفیری قوتوں کی جانب سے اساتذہ کا قتل یعنی تعلیم کا قتل ہے حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شیعہ دشمن تکفیری قوتوں سے نمٹنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں جس کا واضح ثبوت پاکستان بھر میں کالعدم تنظیموں کا تحرک ہے انہونے روز شہادت امام جعفر صادق(ع) کی مناسبت سے تعزیتی کلامات پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام جعفر صادق(ع) کی ذات اقدس ہر علم دوست شخصیت کے لیئے مشعل راہ ہے آپ ہی کہ ذریعہ لوگ دینی و دنیاوی علوم سے آگاہ ہوئے آپ کی جانب سے ہی دیئے گئے فیضان کی بدولت دنیا روز بہ روز ترقی کی جانب گامزن ہے ،مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کی جانب سے برفرمان شہید قائد علامہ عارف حسینی رح 16 مئی ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے منایا جائے گا جبکہ شہر کی مرکزی ریلی نمائش تا کراچی پریس کلب 3 بجے سہ پہر نکالی جائے گی۔