اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انسانیت اور مظلوم کی خاطر قیام کرنا درس حسینی ہے، علامہ ناظر تقوی

اسلام پر ہر چیز کو قربان کیا جا سکتا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت اور مظلوم کی خاطر قیام کرنا درس حسینی ہے، محرم الحرام کربلا والوں کو یاد کرنے کا مہینہ ہے، یہ مہینہ تمام عالم اسلام کو نواسہ رسولؐ کی عظیم اور لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے۔

پیام ولایت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی کراچی میں منعقد عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر تقوی نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں امام حسینؑ نے کربلا کے ریگزار میں عظیم قربانی دیکر اسلام کو تاقیامت کیلئے حیات بخش دی اور خدا کی راہ میں اپنے پورے خاندان کی قربانی دیکر دنیا کو یہ بتایا اسلام پر ہر چیز کو قربان کیا جا سکتا ہے، لیکن اسلام کو کسی بھی چیز پر قربان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں سبق دیا کہ انسانیت اور مظلوم کی خاطر قیام کیا جائے، چاہے اس راستے پر ہماری جان بھی چلی جائے، لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو بھی نواسہ رسولؐ کے طرز پر عمل کرنا چاہیئے اور عدل و انصاف کو اپنا شعار بنانا چاہیئے، اگر ہمارے حکمرانوں نے حق و صداقت پر عمل کیا تو ہمارا ملک مذید مستحکم ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button