مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

محمد بن سلمان کی11 سالہ شہزادی سے زبردستی شادی کی کوشش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرساں ادارہ) دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیوی شہزادی حیا نے کورٹ کو بتایا کہ بدنام زمانہ قاتل اور سعودی ولعہد محمد بن سلمان میری 11 سالہ بیٹی سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 11 سالہ بیٹی کی زبردستی شادی کا معاہدہ شیخ المکتوم اور بدنام زمانہ محمد بن سلمان کے درمیان ایک معاملے کے تصفیے میں طے پایا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 2019 میں مجھے محمد بن سلمان نے 11 سالہ بیٹی کی زبردستی شادی کروانے کےانتظامات کے بارے میں بتایااور میرے دبئی سے فرار ہونے کی بھی یہی وجہ ہے۔

شہزادی حیا گزشتہ سال اچانک اپنے بچوں کے ہمراہ دبئی چھوڑ کر فرار ہوگئی تھیں اور آج کل برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے برطانوی عدالت میں اپنے شوہر سے خلع اور بچوں کو اپنے پاس رکھنے کے لیے ایک مقدمہ بھی دائر کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ محمد بن سلمان نے 2018 میں ترکی میں اپنے مخالف جمال خاشوگجی کو بے دردی سے قتل کروایا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں بن سلمان کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button