ملعون محمد بن سلمان نے انبیاء کی شان میں گستاخی کرڈالی
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انبیاء علیھم السلام کی توہین کا ارتکاب کیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خود کو خادمین حرمین کہنے والےخاندان آل سعود کے چشم و چراغ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انبیاء علیھم السلام کو غلطیاں کرنے والا کہہ ڈالا۔نعوذ باللہ
تفصیلات کے مطابق ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں سعودی فوجی اتحاد کی بدترین شکست، راحیل شریف کے حوالے سے اہم فیصلہ
اینکر نے سوال کیا کہ اب تک کیا سبق سیکھے ہیں اور اب تک آپ سے کتنی غلطیاں ہوئی ہیں؟
اس سوال کے جواب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انبیاء علیھم السلام کی توہین کا ارتکاب کیا اور جواب دیا کہ پیغمبروں نے بھی غلطیاں کیں (نعوذ باللہ)تو ہم انسان کیسے غلطیوں سے مبرا ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ انبیاء علیھم السلام معصوم ہوتے ہیں یعنی وہ غلطیوں اور خطاؤں سے پاک ہوتے ہیں، اور ان کو غلط کہنے والا اسلام سے خارج ہونے کے ساتھ ساتھ انبیاء کی توہین کا بھی مرتکب ہوتا ہے۔
سعودی ولی عہد کے اس بیان کے بعد امت مسلمہ میں شدیدتشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، تمام مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ سعودی ولی عہد اس گناہ اور انبیاء علیھم السلام کی شان میں گستاخی پر توبہ کریں ،خود کو آج کے بعد خادمین حرمین نہ کہیں اور دوبارہ کلمہ ’’ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ پڑھ کر اسلام کے دائرے میں داخل ہوں۔