سعودی ولی عہد محمدبن سلمان خطرناک بیماری کا شکار، آپریشن کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایک خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے سبب ان کا ایک پیچیدہ آپریشن کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض کے ’’کنگ فیصل‘‘ ہسپتال میں آپریشن کیا گیا ہے۔ جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے محمد بن سلمان کے نام اپنے خط میں ان کی صحتیابی کیلیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں یمنی فوج کا سعودی وحشیانہ جارحیت کا جواب، جیزان میں میزائیل حملہ، پانچ سعودی زخمی
ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کو ایک خطرناک بیماری لاحق ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان کا ایک آپریشن بھی کیا گیا ہےتاہم سعودی عرب نے سرکاری سطح پر اسے اپینڈکس کا آپریشن بتایا ہے۔
سعودی عرب کی خبریں لیک کرنے والے تجزیہ نگاروں کے مطابق محمد بن سلمان کسی خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے ہیں تاہم آل سعود خاندان میں بغاوت کے خطرے کے پیش نظر اس خبر کو باہر نہیں نکلنے دیا جارہا ۔
سعودی عرب کا میڈیا سرکاری کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے اس خبر سے پردہ نہیں اٹھا پارہاتاہم امید ظاہر کی جارہی ہے کہ چند دنوں میں اس خبر کی حقیقت سے پردہ اٹھ جائے گا۔