پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

محمد بن سلمان کا کارنامہ، ریاض میں ہم جنس پرستوں کا کنسرٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل سعود کے چشم و چراغ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امت مسلمہ کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، سرزمین وحی سعودی عرب پر ہم جنس پرستوں کا میوزک کنسرٹ کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جدت کے نام پر کی جانے والی تبدیلیوں میں اسلامی قوانین کو پامال کرنے کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہم جنس پرستوں کا میوزیکل کنسرٹ جاری ہے جو21 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اس کنسرٹ میں دنیا بھر سے گلوکاروں سمیت فحش رقاصائیں بھی شریک ہوں گی، اس کنسرٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کنسرٹ ہم جنس پرستوں کے لیئے منعقد کیا گیا ہے۔

اس کنسرٹ میں نا محرم مردو خواتین کےانتہائی نازیبا مناظر دیکھنے میں آئے ہیں، کنسرٹ میں شراب سمیت برائی کی تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے قریبی دوست سمجھے جانے والےسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں جدت کے نام پر غیر اسلامی اورحرام کاموں کا آغاز کر رکھا ہے جس میں اب تک مختلف شہروں میں فحش کنسرٹ، جوئے کے اڈوں اور ڈسکو بار کا افتتاح شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button