اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کی پنجاب حکومت بائیکاٹ شدہ اسرائیلی مصنوعات کی مارکٹنگ میں مصروف

اگر صرف بچوں کو برگر کھلانا مقصود ہوتا تو برگرز کے ساتھ ویڈیوز تصاویر جاری کی جا سکتیں تھیں لیکن باقاعدہ میکڈونلڈ کے لوگو والے پیک بھی رکھے گئے

شیعہ نیوز :  بدنام زمانہ اسرائیلی فوڈ چیک میکڈونلڈ اور مشروب کوکاکولا کے خلاف امت مسلمہ خصوصاً غیرت مند پاکستانیوں کی بائیکاٹ مہم کو ناکام بنانے کی کوششیں تیز کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں بچوں اور بچیوں کو ایک منظم سازش کے تحت مفت میں میکڈونلڈ کے فوڈ پیکس اور کوکاکولا کی کولڈ ڈرنگ بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایماء پر پنجاب کےسرکاری اسکولوں میں جاری ایک کمپین میں کھلے عام اسرائیلی پروڈکٹس کی مارکٹنگ اور پبلسٹی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نتین یاہو اپنے اقتدار کو طول دینے کی خاطر خطے کو جنگ کیجانب دھکیل رہا ہے، انقرہ

یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے،کون ہے جو یہ سب کروا رہا ہے ایک طرف بائیکاٹ دوسری طرف سرکاری سکولوں کی یہ حالت،غیرت ایمانی کہاں ہے ؟؟

اگر صرف بچوں کو برگر کھلانا مقصود ہوتا تو برگرز کے ساتھ ویڈیوز تصاویر جاری کی جا سکتیں تھیں لیکن باقاعدہ میکڈونلڈ کے لوگو والے پیک بھی رکھے گئے اور کوکا کولا کی بوتلیں بھی جن سے واضح ہو رہاہے کہ ایک تو یہ PR کمپین کی گئی اور یہ کس کی ایما پر کی گئی جب ساری دنیاان اسرائیلی برینڈز کا مکمل بائیکاٹ کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button