مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

میدان ایرانی عوام کے ہاتھ میں ہے: آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ ووٹنگ کے آغاز میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد فرمایا کہ آج کا میدان ایرانی عوام کے ہاتھ میں ہے جو اپنے ووٹوں کے ذریعے ملک کے مستقبل کا اوراسی طرح کئی برس کیلئے ملک کے بنیادی ترین عہدے کا تعین کر رہے ہیں۔ لہذا آج کا دن ایرانی قوم کا دن ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسی حقیقت کے پیش نظر عقل انسانی کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم اس ملی آزمایش میں بھر پور طریقے سے شریک ہو۔ یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ عوام کو انتخابات میں شرکت کی دعوت دیتا آیا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ انتخابات کے نتیجے میں سب سے پہلے خود عوام کو فائدہ ہو گا اور حکومت ایران بین الاقوامی سطح پر اس کا بھر پور فائدہ اٹھا سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button