میڈیا چینلز قاسم سلیمانی کو شہید کہہ کر پکاریں، وزیر بلدیات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستانی میڈیا میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کے بجائے ہلاک اور جاں بحق کہا جا رہا ہے جو کہ قطعی طور پر مناسب نہیں ہے۔ایک مسلمان فوج کے جنرل کو شہید کیا گیا ہے، تو اسے شہید ہی کہا جائے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ میں میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستانی میڈیا چینلز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جا رہا ہے کہ پاکستان کے مختلف نیوز چینلز کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک،جاں بحق کہا جا رہاہے، جو کہ کسی بھی طرح مناسب نھیں ہے۔
سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک مسلمان ملک کی انتہائی قابل اور دلیر فوج کے جنرل تھے اور ان کو شہید کیا گیا ہے اور وہ شہید ہی ہوئے ہیں نا کہ ہلاک یا جاں بحق۔
سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے مزید کہا کہ میڈیا چینلز کو دیکھنا چاہئے قاسم سلیمانی کا تعلق ایک مسلمان فوج سے تھا اور وہ اس فوج کے جنرل تھے، کسی دہشتگرد یا جنگجو تنظیم کے سربراہ نھیں تھے ۔
ناصر شاہ تمام پاکستانی نیوز چینلز سے گزارش کی کہ وہ جنرل قاسم سلیمانی کے حوالے سے اپنے خیالات پر نظر ثانی کرتے ہوئے انھیں شہید لکھیں،پڑھیں اور بولیں۔