اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ کے لیے میڈیکل آلات فراہم کردیے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لیے روانہ کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بلوچستان کے طبی عملے کے لیے ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ میڈیکل سامان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بھجوایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ کے لیے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔ ا

نہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتِ پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لیے سخت کوشش کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button