پاکستانی شیعہ خبریں

حیدرآباد میں علامہ شہنشاہ نقوی اور انجینئر حسین موسوی کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز:اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے بانی چیئرمین انجینئر سید حسین موسوی اور معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے درمیان سندھ کے شہر حیدرآباد میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر شہزاد رضا اور مجلس اعلیٰ کے سیکریٹری سید پسند علی رضوی بھی موجود تھے۔ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اور سید حسین شاہ موسوی کے درمیان ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت وحدت اسلامی کے قیام میں حائل رکاوٹوں کا سدباب کرنے سمیت خیبرپختونخوا، سوات اور اسلام آباد میں حالیہ دہشتگردی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا، اس کے علاوہ ایام فاطمیہ کی ثقافت کو رائج کرنے اور منبر حسینی پر دینی افکار اور عقائد امامیہ کی پرچار کرنے والے علماء و ذاکرین کی حوصلے افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جبکہ تشیع پاکستان کو مقام معظم رہبری اور مرجیعت سے منسلک رہنے سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علامہ شہنشاہ نقوی کی جانب سے وطن عزیز میں وحدت اسلامی کے حوالے سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور اصغریہ تحریک کی جانب سے بھرپور حمایت اور تعاون کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سید حسین موسوی نے یکساں دینی نصاب کے نام پر متنازعہ دینی تاریخ کو درسی نصاب کا حصہ بنانے اور اہلبیت علیھم السلام سے منسوب مختلف شخصیات کے ذکر کو ہٹانے کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا۔ اس دوران حیدرآباد بھر کی دینی، مذہبی شخصیات نے سید حسین موسوی کے خیالات کی تائید کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button