علامہ عارف واحدی کی ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ان کے دفتر رکن اسلام جامعہ مجددیہ حیدرآباد میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے ملک کی سیاسی صورتحال، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں، کشمیر میں جاری طویل ترین لاک ڈاون، بھارتی جارحیت، پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے کی سازشوں کی روک تھام میں ملی یکجہتی کونسل کے کردار اور اسے مزید متحرک کرنے اور تمام مکاتکب فکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اقدار کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا۔ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، تمام مکاتکب فکر کے علماء و مشائخ اور زعماء اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور اسلام دشمن استعماری قوتیں پاکستان میں انارکی پھیلانے کیلئے نت نئی سازشوں کے جال بن رہی ہیں، مدارس کی آزادی سلب کرنے اور دینی اقدار کو مٹانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے، فلسطین میں اسرائیلی فوج ظلم و ستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، کرونا کی آڑ میں تعلیم دشمن رویہ قوم کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہے، اسلام پسند محب وطن قوتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیئے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء ثقلین حیدر، حسنین مہدی، جمعیت علماء پاکستان کے قائدین پیر سید سع