مشرق وسطی
تہران میں ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
ایران اور ترکیہ کے حکام باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ ان دونوں ہمسایہ ممالک کے بہت سے مشترکہ اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی مفادات میں ہیں اور 400 سال سے زیادہ عرصے سے اچھی ہمسائیگی پر زور دیتے رہے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران کے دورے پر آئے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے آج (اتوار کو) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے اہم اور باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی مسائل اور اہم ترین بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہاکان فیدان کا تہران کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے آج ہی تہران پہنچنے پر ترکیہ کے وزیر خارجہ کا وزارت خارجہ میں استقبال کیا۔