مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سیدِ مقاومت سے حسین امیر عبداللہیان کی ملاقات، بلاشبہ فلسطینی عوام اور مقاومت ہی کامیاب ہو گی، سید حسن نصر الله

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان” ایک اعلیٰ سیاسی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے بیروت پہنچے ہیں۔ جہاں انہوں نے لبنان کی مقاومتی و سیاسی تحریک "حزب الله” کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر الله” سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزارت خارجہ میں سینئر سیاسی مشیر "علی اصغر خاجی”، معاون وزیر اور مغربی ایشیاء و شمالی افریقہ امور کے ڈائریکٹر "مهدی شوشتری” اور بیروت میں تعینات ایرانی سفیر "مجتبیٰ امانی” موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے فلسطین، غزہ، جنوبی لبنان اور علاقائی تازہ ترین صورتحال سمیت صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے حوالے سے بات چیت کی۔ واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حملوں کے بعد اور گزشتہ چار ماہ میں ایران کے وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ لبنان ہے۔ سید حسن نصر الله نے فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کرنے پر رہبر معظم انقلاب "آیت الله سید علی خامنه‌ای”، ایرانی صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صیہونی دشمن ایک اسٹریٹجک بحران میں پھنس چکا ہے اور اُسے ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

سید حسن نصر الله نے مقاومت کو علاقائی مساوات کا اہم عنصر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ فلسطینی عوام اور مقاومت ہی کامیاب ہو گی۔ سیدِ مقاومت نے غزہ و مغربی کنارے کی حالیہ صورت حال پر رہبر معظم انقلاب کے دانشمندانہ، واضح اور مضبوط موقف کو عالمی رہنماوں سے منفرد قرار دیا۔ دوسری جانب اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے فلسطین و مقاومت کی حمایت اور فلسطینی عوام کے لئے ایک خود مختار ریاست کے قیام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی عالمی فورمز پر سفارتی کوششوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے اس امر کی یاددہانی کروائی کہ سیاسی عمل میں مقاومت کو ایک اسٹیک ہولڈر کے طور پر تسلیم کرنا، فلسطین اور علاقے میں استقامتی بلاک کے بڑھتے اثر کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مقاومت نے ایک جانب مزاحمت و ثابت قدمی اور دوسری جانب سیاسی عمل میں دانشمندی اور خود اعتمادی سے کام لیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی عمل میں فلسطینی عوام، رہنماوں اور گروہوں کے کردار کو اصلی محور قرار دینا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button