پاکستانی شیعہ خبریں

جے ایس او کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی کی علامہ اسد اقبال زیدی سے ملاقات

شیعہ نیوز:جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے صوبائی آرگنائزر سندھ سید آذان کاظمی کے ہمراہ اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کے صدر و رکنِ مرکزی مجلسِ نظارت جے ایس او پاکستان علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی صاحب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جے ایس او کی موجودہ تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے صوبہ بھر میں کثیر تعداد میں امیدوار کھڑے کرنے پر صوبائی صدر اور انکی کابینہ و رفقاء و اضلاع کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button