پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ شبیر حسن میثمی سے جے ایس او کے وفد کی ملاقات

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد کی اہم ملاقات۔ ملاقات میں وفد نے ان کے برادر بزرگوار مرحوم مصدق حسین لاکھانی کی فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ بعدازاں صوبائی آرگنائزر جے ایس او سندھ محسن علی ونگانی نے سیکرٹری جنرل کو مرکزی تربیتی ورکشاپ میں مرکز کی طرف سے بطورِ مہمان خصوصی شرکت و خطاب کی دعوت دی اور آمدہ محرم الحرام سمیت مختلف تنظیمی امور پر رہنمائی لی۔ اعلیٰ سطحی وفد میں سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالقرنین حیدر، ڈویژنل صدر کراچی سید عون عباس زیدی و ڈویژنل کابینہ اور جعفری جوانان شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button