پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یزیدابن معاویہ ملعون کے خاندانِ کی حمایت میں تکفیری و ناصبی ملاؤں کی بیٹھک

شیعہ نیوز: سعودی ایماء پر یزیدملعون اور اس کے لعنتی خاندان کے تحفظ اور دفاع کیلئے تکفیری و ناصبی ملاؤں کی کراچی میں اہم بیٹھک ،کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد سرغنہ اورنگزیب فاروقی سادہ لوح اہل سنت علماء واکابرین کو بنو امیہ کے تقدس کیلئے اکسانے میں کامیاب، نواسہ رسول ؐ اور اہل بیت اطہارؑ کے قاتل یزید ملعون اور کے اسلام دشمن خاندانِ بنوامیہ کو اسلامی مقدسات میں شامل کرواکر قابل احترام قرار دلوانے کی کوشش تیز کرنے کا عزم ۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی نے اپنے سعودی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک آپ پارٹیز کانفرنس بعنوان تحفظ ناموس صحابہ منعقد کی جس کا اصل ہدف و مقصد بنو امیہ خصوصاً نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کے قاتل یزید ابن معاویہ اور اس کے اسلام دشمن لعنتی خاندان کا تحفظ تھا۔ل پارٹیز کانفرنس میں اورنگزیب فاروقی کے علاوہ سادہ لوح بریلوی اہل سنت عالم دین ورہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی ، اہل حدیث مولانا یوسف سلفی اور دیگر غیر معروف تکفیری وناصبی مولوی شریک تھے جنہوں نے خلفائے راشدین کی آڑ میں بنو امیہ کے منفورین کو اہل سنت کے مقدسات میں شامل کروانے کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا اور تحفظ ناموس صحابہ کی آڑ میں تحفظ بنو امیہ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

واضح رہے کہ اس سال محرم الحرام میں ایک منظم پلاننگ کے تحت کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک سمیت جمعیت علمائے اسلام (ف) ملک کے مختلف شہروں میں ایسے شیعہ جوانوں اور عزاداروں کے خلاف توہین صحابہ کے جھوٹے مقدمات کے اندراج میں مصروف ہے جو سوشل میڈیا پر امام حسینؑ کے قاتل یزید ابن معاویہ کے خلاف کسی بھی قسم کی پوسٹ شیئر کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق گذشتہ 20روز میں ملک کےگوش کنار سے درجنوں جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج کی خبریں شیعیت نیوز کو موصول ہوچکی ہیں جن میں یزید ابن معاویہ پر لعنت کو توہین صحابہ قرار دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ ایک مخصوص تکفیری و ناصبی ٹولہ جسے ریاستی اداروں نے بے لگام چھوڑ دیا ہے مسلسل بنو امیہ کو مقدس بنا کر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے اور افسوس قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی عزاداروں کےخلاف آنکھیں بند کرکے جعلی مقدمات درج پر درج کیئے جارہے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button