پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کے زیراہتمام اجلاس، آئندہ الیکشن میں شیعہ امیدوار لانے پر اتفاق

شیعہ نیوز: آئندہ جنرل الیکشن کے متعلق مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام مختلف شیعہ تنظیموں اور اکابرین کا مشاورتی اجلاس کوٹلی امام حسینؑ میں منعقد ہوا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر مولانا غضنفر نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات تنویر مہدی، ضلعی جنرل سیکرٹری تہور عباس، شیعہ ینگ مین کے عہدیداران میں شامل سید فیاض حسین شاہ بخاری، بشیر جڑیہ، انجمن متولیان کے ہیبت اللہ صدیقی، خادم حسین ڈی، اشفاق مغل، مظہر شاہ، علمدار شاہ، سید نثار کاظمی سمیت دیگر عمائدین اہل تشیع نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ سٹی ون پر شیعہ نمائندہ سامنے لائے جانے کے لیے شرکائے اجلاس نے رائے پیش کی۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے امیدوار کی حمایت کرنی چاہیئے جو ہمارے حقوق کا تحفظ کرے، شرکائے اجلاس کا کہنا تھا کہ اس سے قبل فیصل کریم کنڈی سے تحریری معاہدہ کیا تھا لیکن کامیابی کے بعد انہوں نے تحریری معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کیا تھا جس کی وجہ وہ اب قابل اعتبار نہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آمدہ الیکشن کے حوالے سے جمیعت علماء اسلام اور اے این پی نے بھی رابطہ کیا ہے، جس کے لیے قومی مشاورت کی ضرورت ہے، اجلاس میں شریک مقررین کی اکثریت نے اس بات سے اتفاق کیا کہ آئندہ الیکشن میں اپنا شیعہ نمائندہ ہونا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button