پاکستانی شیعہ خبریں

وفاقی وزیر تعلیم سے قومی نصاب کے حوالے سے ملاقات اچھی رہی، علامہ افضل حیدری

شیعہ نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے سابقہ حکومت کے دور میں مرتب کردہ متنازع قومی نصاب پر تحفظات کے حوالے سے ملاقات تسلی بخش رہی ہے۔ شیعہ علماء کے وفد نے سابقہ حکومت کے دور میں تعلیمی نصاب میں متنازع مواد شامل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا۔اور خدشے کا اظہار کیا تھا کہ متنازع نصاب تعلیم سے فرقہ واریت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا درود پاک میں اضافے کیخلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے بھی ہمارے حق میں آ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درود میں اضافہ پارلیمنٹ کے ذریعے کیا گیا۔ پارلیمنٹ ملکی معاملات پر تو قانون سازی کر سکتی ہے اسلامی عقائد پارلیمان نہیں بنا سکتی۔

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ درود ابراہیمی میں اضافے اور متنازع نصاب پر ہمارے اکابرین نے ریکارڈ درست کروانے کیلئے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا تھا۔ وفاق المدارس نے اپنے تحفظات پر مشتمل اعلامیہ محکمہ تعلیم کو بھجوا کر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے نصاب پر شیعہ تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ صرف متفقہ نصاب تعلیم ہی نافذ کیا جائے گا اور کہا کہ کوئی ایسا نصاب تعلیم نافذ نہیں کیا جائے گا جس پر کسی کو اعتراض ہو۔ یکساں قومی نصاب قومی ہوگا، جس پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حکومت اپنے وعدہ پورا کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button