گلگت بلتستان میں را کی مداخلت کو ختم کیا جائے، مہدی شاہ کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک دشمن عناصر اور بھارتی ایجنٹوں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے والے گلگت بلتستان کے رہائشی اور وطن عزیر کے نامور سپوت مہدی شاہ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ راء کے سہولت کار دیگر ممالک میں بیٹھ کر گلگت کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اندرون و بیرون ملک مقیم چند دشمن پسند عناصر وطن عزیز کے امن و امان کو نہیں برداشت کر سکتے۔ پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں را کی مداخلت کو ختم کیا جائے۔
بیرون ملک زیر تعلیم پاکستانی طلبہ اس نیٹ ورک کا ٹارگٹ ہیں۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی نوجوان بھارتی ایجنٹوں سے محتاط رہیں۔ جی بی کی عوام کو پاک فوج سے پیار ہے۔ این جی اوز کی آڑ میں بھارت جی بی میں نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ جی بی میں گزشتہ 10 سالوں سے راء کا نیٹ ورک سرگرم ہے۔ اسی نیٹ ورک کی وجہ سے جی بی میں پاکستان مخالف نعرے لگے ہیں۔ یہ بھارتی نیٹ ورک دنیا کے 144ممالک میں کام کررہا ہے ۔ جعلی این جی اوز اور فنڈڈ ایجنٹس نے پاکستان کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔ مہدی شاہ پاکستان آجائے سارے ثبوت دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہدی شاہ کے اہلخانہ نے بھارتی ایجنٹوں کے رابطے کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کردیئے۔ این جی او کی آڑ میں ملک دشمن عناصر اور بھارتی لابی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے والے گلگت بلتستان کے رہائشی سپوت مہدی شاہ کی والدہ نے کہا ہے کہ انکا بیٹا مہدی شاہ جو کہ تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک گیا ہوا ہے جہاں پر کورونا کے دنوں میں راء کے ایجنٹوں نے انکے بیٹے مہدی شاہ سے رابطہ کیا اور مہدی شاہ کو ورغلانے کی کوشش کی اورانہیں گمراہ کیا گیا کہ ہمارے والد کو پاک فوج نے مارا۔ مہدی شاہ کو پیسوں کی بھی لالچ دی گئی تاہم مہدی شاہ نے بھی محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور ملک دشمن عناصر کا آلہ کار بننے سے انکار کر دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں بارود سے بھری گاڑی تیار، کراچی میں دہشت گردوں کے بڑے حملے کا تھریٹ الرٹ جاری
مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے۔میرے بیٹے نے ماں کے دودھ اور دھرتی ماں کا حق ادا کردیا ہے۔ مہدی شاہ نے ہمیں راء کے ایجنٹوں کا منصوبہ بتایا انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکے بیٹے کو تحفظ فراہم کیا جائے اورباحفاظت پاکستان واپس لایا جائے۔
میرے والد مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت اور ملک کیلئے جذبے کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے قائداعظم کے نقشے قدم پر چلنے کی بات کی ۔ ایسے عناصر جو غیر ملک میں ہمارے بچوں سے روابط کرتے ہیں ان کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں حسن جوہری نے کہا کہ وطن عزیر پر جانیں قربان کرنے والے لالک جان سمیت تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔دعا ہے اللہ پاک وطن عزیر کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائے ۔
بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان ہوشیار رہیں دشمن اپکو پھنسانے کی کوشش کریگا ۔وطن عزیر کے خلاف کسی کا ساتھ نہ دیں۔ انہپوں نے کہا کہ جی بی میں بھی پورے پاکستان کی طرح چھوٹے موٹے مسائل ہیں سڑک بنوانے یا بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کا مطلب ریاست کے خلاف ہونا نہیں ہم اپنی حکومت سے مسائل کے حل کے لئے مطالبہ کرتے رہیں گے ۔جی بی الیکشن میں تمام مرکزی قائدین بلاول بھٹو ، مریم نواز اور علی امین تشریف لائے ۔ہمارا مطالبہ ہے جی بی کو پاکستان کو پانچواں صوبہ بنایا جائے صوبہ نہ بنا تو راء کو حالات خراب کرنے کا موقع ملے گا ۔ہمیں بھارت کے عزائم سے بچایا جائے ۔
جی بی اسمبلی سے درخواست ہے بھارت کے خلاف قرارداد منظور کریں اور دنیا کو بھارت کے چہرے سے عیاں کرےاس موقع پر عوامی بیداری پارٹی کے راہنماء محمد شریف نے کہا کہ جی بی میں گزشتہ 10 سالوں سے راء کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور اسی نیٹ ورک کی وجہ سے جی بی میں پاکستان مخالف نعرے لگے یہ بھارتی نیٹ ورک دنیا کے 144ممالک میں کام کررہا ہے ۔ پاکستانی طلبہ اس نیٹ ورک کا ٹارگٹ ہیں امید ہے جی بی کے طلبہ اس نیٹ ورک کے نرغے میں نہیں آئیں گے ۔مہدی شاہ پاکستان آجائے ثبوت دنیا کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کی جنگ میں کشمیریوں نے جانیں دیں ۔
مگر مفاد پرست چند عناصر کی وجہ سے جی بی کی 20لاکھ عوام بدنام ہورہی ہے۔ اس موقع پر معمل خان نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک دیامر باشا ڈیم اور دیگر منصوبوں کی وجہ سے دنیا کی نظر میں ابھرا اور اسی کی وجہ سے اس پر ردعمل آنا شروع ہوئے۔
گلگت بلتستان کا مسئلہ کمشیر سے وابستہ ہے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے پے رول پر جو لوگ ہیں وہ اہم شخصیات سے رابطہ کرتے ہیں سجاد راجہ نے مجھے یوکے سے سپانسر بھیجا اور یو این میں تقریر کرنے کا کہا اور اخراجات برداشت کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔الحاق پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ را کے سہولت کار دیگر ممالک میں بیٹھ کر گلگت کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے متعلق معلومات دے چکے ہیں ۔
عالمی اداروں کو آگاہ کرتے ہیں کہ یہ دشمن عناصر پراپگنڈہ کر رہے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ شہید وطن حیدر شاہ کے نظریات کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، جھوٹا پروپگنڈہ کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاک آرمی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں را کی مداخلت کو ختم کیا جائے۔
گلگت کے بہت سے مسائل آرمی سے وابستہ ہیں ان کا حل نکالا جائے۔ ان مسائل کے حل کے لیے چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلامی تحریک پاکستان کے راہنماء عباس رضوی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جعلی این جی اوز اور فنڈڈ ایجنٹس نے پاکستان کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوشش کی ۔ ڈس انفو لیب نے ان کو بے نقاب کیا ۔ بھارت اپنے مذموم کو کامیاب کرنے کیلئے پیسہ استعمال کر کے پاکستان میں امن کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں ۔جس ٹولے کا ذکر مہدی شاہ نے کیا یہ وہی ٹولہ ہے جو الحاق پاکستان کی مخالفت کرتا ہے۔ اس ٹولے کی نشاندہی پر اگر ان کے خلاف بروقت کاروائی نہ کی گئی تو شائد ہمیں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑے ۔اس ٹولے کا تعاقب ہونا چاہیے۔