اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، مارکیٹوں میں حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی، کمشنر کراچی سرکاری نرخ پر اشیاء ضرورت اور خوردونوش کی دستیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے اجلاس میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علامہ مبشر حسن نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کی ایک بڑی وجہ ناجائز منافع خوری ہے، محکمہ پرائس کنٹرول کو زیادہ فعال کرنے کی ضرورت ہے، بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب آدمی کی کمر توڑ رہا ہے، عوام اپنے بچوں کو فاقے کروانے پر مجبور ہورہے ہیں، مہنگائی دراصل اسٹریٹ کرائم اور دہشت گردی میں اضافہ کا بھی سبب بن رہی ہے، حکومت گراں فروشوں کے خلاف فوری مؤثر کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے مہنگائی کی چکی تلے پسے بدحال عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button