اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کورونا کے مریض تبلیغی جماعت کے عبد الرحمٰن کاایس ایچ او پر قاتلانہ حملہ

عبدالرحمٰن نے چھری سے وار کرکے انسپکٹر ملک اشرف کو زخمی کردیا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس میں مبتلا تبلیغی جماعت کے رکن نے ایس ایچ او پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کردیا جس میں ایس ایچ او شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع لیہ میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 200 کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

قرنطینہ میں موجود تبلیغی جماعت کے کورونا سے متاثرہ کارکن عبد الرحمٰن نے قرنطینہ سینٹر سے بھاگنے کی کوشش کی ، ایس ایچ اوسٹی کے روکنے پر عبدالرحمٰن نے چھری سے وار کرکے انسپکٹر ملک اشرف کو زخمی کردیا۔

پولیس ترجمان ندیم ملک کا کہنا ہے کہ زخمی ایس ایچ او کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے زخم آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس پھیلانے کا ٹاسک ملک دشمن عناصر کی جانب سے تبلیغی جماعت کو سونپا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button