پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے انجمن حسینیہ پاراچنار کے اراکین کی ملاقات

کرم پاراچنار کے عمائدین نے قائد محترم کو علاقائی صورتحال اور راستوں کی بندش سے کرم میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ اور ادویات کے ناپید ہونے کے باعث معصوم بچوں کی پے در پے شہادتوں کے واقعات سے آگاہ کیا

شیعہ نیوز: قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی (دامت برکاتہ) سے انجمن حسینیہ پاراچنار کے سیکرٹری جلال حسین بنگش، ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی، سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور حاجی نذیر حسین ملاقات کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار سے تعلق رکھنے والے عمائدین کی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سے ملاقات

کرم پاراچنار کے عمائدین نے قائد محترم کو علاقائی صورتحال اور راستوں کی بندش سے کرم میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ اور ادویات کے ناپید ہونے کے باعث معصوم بچوں کی پے در پے شہادتوں کے واقعات سے آگاہ کیا جس پر قائد محترم نے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے غمزدہ خاندان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اہل کرم کے مسائل بالخصوص راستوں کو کھولنے کے حوالے وفد کی رہنمائی بھی فرمائی۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ کرم اس وقت انسانی المیہ سے گزر رہا ہے لہذا عوام کو بنیادی ضروریات زندگی بالخصوص طبی امداد باہم پہنچانے کے لیے حکمرانوں کو ترجیحی اقدامات اٹھانے چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button