مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سید حسن نصر اللہ کا لبنان میں ایرانی فیول ٹینکروں کی آمد کے موقع پر پیغام

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں ایرانی فیول ٹینکروں کی آمد کے موقع پر کل شام (بدھ) ایک پیغام جاری کیا۔ المنار کے مطابق ، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اس پیغام میں کہا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعلبک الھرمل علاقے میں میڈیا اور عوام جمعرات کے دن ایندھن ٹینکروں کے قافلے کی آمد کا استقبال کرنے کا بندوبست کر رہے ہیں۔ میں اس حوالے سے اپنے عوام کی خوشی کا علم رکھتا ہوں اور اس بات سے واقف ہوں کہ عوام اس حوالے سے اپنی مخلصانہ حمایت کا اعلان کرنا چاہتی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ سب سے پہلے، میں ان کی اس حمایت اور استقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ میں عوام اور اس علاقے میں حزب اللہ کے ذمہ دار بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ قافلے کے گزرنے کے دوران کوئی عوامی اجتماع منعقد نہ کریں تاکہ سب کی صحت کا خیال رکھا جاسکے اور منتقلی کے عمل کو بہترین طریقے سے آسان بنایا جا سکے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے چند روز قبل (13 ستمبر) بھی ایک تقریر میں اعلان کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات لے کر آنے والا پہلا جہاز اتوار کے روز شام کی بندرگاہ بنیاس پہنچے گا اور لبنان میں ایندھن کی منتقلی کا عمل جمعرات سے شروع ہو جائے گا۔

البقہ میں حزب اللہ کے میڈیا چیف احمد ریا کے مطابق، اس قافلہ کا پہلا اسٹیشن العین اور اللبوح قصبوں کے درمیان ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ٹینکروں کا آخری اسٹیشن جنوبی بعلبک کے دروازے پر "دورس” چوک میں ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button