مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

میٹا کمپنی نے آیت اللہ خامنہ ای کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ بند کر دیئے

شیعہ نیوز: سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے سچائی اور حقیقت کو دنیا کی آنکھوں سے اوجھل رکھنے کے لیے رہبر انقلاب اسلامی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فیس بک اور انسٹا گرام بند کردیے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ دونوں اکاؤنٹ خطرناک مواد سے متعلق کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی بنیاد پر بند کیے گئے ہیں۔

نیوز ویب سائٹ البوابہ کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ (اسرائیلی مظالم اور جارحیت کی مذمت پر مبنی ) خطرناک مواد سے متعلق قواعد اور رہنما خطوط کی خلاف کی بنیاد پر یہ دونوں اکاؤنٹ بند کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دھاندلی کی کوشش کرنے والے رسوا ہوں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ترجمان نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ یہ دونوں اکاؤنٹ ایک ایسے نیٹ ورک (مظلومین جہان کی حمایت کرنیوالے نیٹ ورک) کا حصہ تھے، جو غیر مستند سرگرمیوں میں مصروف تھا اور لوگوں بعض معاملات میں اپنی طرزِ فکر و عمل کے حوالے سے گمراہ کر رہا تھا۔

البوابہ کے مطابق میٹا نے ایرانی نیٹ ورک سے جڑے ہوئے 200 فیس بک اکاؤنٹ اور 125 انسٹا گرام اکاؤنٹس، 9 گروپ اور 29 پیجز بند کردیے گئے ہیں۔

میٹا نے اپنے بیان میں اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کا حوالہ نہیں دیا تاہم 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں کے بعد سے میٹا پر رہبر انقلاب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے حوالے سے غیر معمولی دباؤ رہا ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ (سوائے اسرائیل کے) تشدد کی ترغیب (چاہے وہ مظلوم کا ردعمل ہی ہو) دینے والے کسی بھی گروہ یا فرد کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی قیادت نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کی جارحیت کے خلاف مزاحمتی آپریشن طوفان الاقصیٰ کی ستائش کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button