دنیا

میٹا کمپنی فلسطینیوں کے حق میں بولنے والوں کی آواز کو دبا رہی ہے، ہیومن رائٹس واچ

شیعہ نیوز: ہیومن رائٹس واچ کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی میٹا فلسطینیوں کے حق میں بولنے والوں کی آوازیں دبا رہی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک فیس بک اور انسٹاگرام پر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے ہزاروں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک میٹا کمپنی منظم طریقے سے انسٹاگرام اور فیس بک پر فلسطین کے بارے میں مواد کو سنسر کر رہی ہے۔ ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کو مسلسل پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میٹا کی سنسرشپ فلسطینیوں کی تکالیف دور کرنے کی کوششوں کو ٹھیس پہنچا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button