پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایم ڈبلیوایم رہنما وتحصیل چیئرمین پارچنار آغا مزمل حسین فصیح کی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سے ملاقات
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کئی امور کے سلسلے میں موقعے پر فوری احکامات صادر کئے
شیعہ نیوز: ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین اورتحصیل چیئرمین پارچنار آغا مزمل حسین فصیح اور سول سوسائٹی کے چیئرمین محمود علی جان طوری نے مفاد عامہ کے کئی منصوبوں کے سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کے ساتھ طویل گفت و شنید کی ۔
یہ بھی پڑھیں: عشق پیغمبر اعظمؐ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کے انتظامی امور کے سلسلے میں ایم ڈبلیوایم کا اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کئی امور کے سلسلے میں موقعے پر فوری احکامات صادر کئے۔ تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین فصیح نے امن وامان اور پاراچنار شہر کے مسائل کی نشاندہی کی دونوں نے ملکر مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا۔