دنیا

اسرائیل کیساتھ فوجی تعاون کے خلاف احتجاج کرنیوالے ملازمین مائیکروسافٹ سے برطرف

​​​​​​​عالمی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق تسلیم ہے، لیکن کاروباری رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں۔ اس سے قبل بھی گوگل کے درجنوں ملازمین ایسے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں

شیعہ نیوز: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے نسل کش صیہونی فوج کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو برطرف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر خاتون انجینئر ابتہال ابو سعید نے مائیکرو سافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان پر چیختے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کو اے آئی کے استعمال کی فکر ہے، لیکن کمپنی اسرائیل کو اے آئی ہتھیار فروخت کرتی ہے، مائیکرو سافٹ خطے میں نسل کشی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ٹیرف جنگ کے خلاف فوری اقدام کی ضرورت ہے، جرمنی

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری ملازم وانیا اگروال کو بھی احتجاج کرنے پر رخصت سے 5 دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ابتہال کو تقریب میں خلل ڈالنے اور شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے بر طرف کیا ہے جبکہ کمپنی کے مطابق وانیا اگروال پہلے ہی استعفیٰ دے چکی تھیں۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق تسلیم ہے، لیکن کاروباری رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں۔ اس سے قبل بھی گوگل کے درجنوں ملازمین ایسے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button