دنیا

مشرق وسطیٰ میں امن کا عمل بین الاقوامی سفارت کاری کی بہت بڑی ناکامی ہے

شیعہ نیوز: یورپین یونین کے خارجہ امور کے سابق سربراہ خاوئیر سولانا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا عمل بین الاقوامی سفارت کاری کی ایک بڑی ناکامی ہے۔

خاویئر سولانا نے ان خیالات کا اظہار یورپین یونین کے خارجہ امور کے ذمہ دار ادارے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع کی مناسبت سے آن لائن منعقد کی جانے والی ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ جس میں ان کے ہمراہ فیڈریکا موگرینی، یورپین خارجہ امور کے موجودہ سربراہ جوزپ بوریل اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اس بحث میں دنیا بھر میں خارجہ پالیسی کے نقطۂ نگاہ سے یورپین کردار کا جائزہ لیا گیا۔ 1999 سے لیکر 2009 تک یورپ کی جانب سے اہم سفارتکار خاوئیر سولانا نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے شروع کیا جانے والا مشرق وسطی امن عمل نہ صرف یورپ بلکہ ساری بین الا قوامی سفارتی دنیا کیلئے بھی ایک بڑی ناکامی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کیلئے سب سے افسوسناک خبر وہ تھی جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والی نیوکلیئر ڈیل سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اس غلطی کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر 2014 سے 2019 تک یورپین خارجہ امور کی ذمہ داری ادا کرنے والی محترمہ فیڈر یکا موگرینی نے کہا کہ ان کے دور کی دو باتیں اہم ہیں۔ ایک ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اور دوسرے یورپین دفاعی تعاون کیلئے یورپ کے وزرائے دفاع کا مستقل ادارہ تشکیل دینا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button