اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مائیک پومپیو کا بیان بین الاقوامی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی بستیوں کا قیام اور اس کی حمایت میں بارے امریکی وزیر خارجہ کا بیان افسوس ناک اور بین الاقوامی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اقوام متحدہ غاصب اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں مظلوم فلسطینی عوام کے بدترین قتل عام کا فوری نوٹس لے۔

اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کا قیام عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے پاکستان سمیت اسلامی دنیا کو بین الاقوامی دباؤسے آزاد خارجہ پالیسی مرتب کرنا ہونگی۔

مرکزی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل کی جانب سے نئی بستیوں کے قیام کی حمایت کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیان سے عالمی استعما ر کے اہدافات اور اس کا مکروہ چہرہ آشکار ہوا ہے۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے مؤقف میں تبدیلی کے مشرق وسطیٰ کے امن کی بحالی کیلئے خطرناک نتائج ہوں گے ۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اپنی پنی حیثیت و کردار کو برقرار رکھنے کےلئے مثبت اور عملی کر دار ادا کر نا ہوگا۔ اسرائیل و بھارت نے کشمیر و فلسطین میں ظلم و جارحیت کی تمام حدیں پھلانگ لیں۔ مسئلہ فلسطین و کشمیر اسلامی دنیا کے سب سے پرانے اور انتہائی حل طلب مسائل ہیں ،پاکستان کو اس سلسلے میں بھرپور اور تیز ترین سفارتکاری کے ذریعے بین الاقوامی برادری تک اپنی آواز پہنچانا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button