ملت ایران نے بصیرت سے دشمن کی مذموم سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ ملت ایران، گذشتہ چالیس برسوں کی مانند پوری ہوشیاری و بصیرت سے دشمن کی مذموم سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آج حجت الاسلام کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی۔
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے خطبوں کے دوران اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن ہمیشہ فتنہ و فساد پیدا کرنے کی کوشش میں رہتا ہے کہا کہ دشمن ملت ایران کو اس کی خودمختاری، استحکام اور پیشرفت سے روکنے کے لئے کوئی بھی موقع نہیں چھوڑنا چاہتا۔
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے نو دی تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق تیس دسمبر دوہزار نو کو بارہویں صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے بہانے تیار کی جانے والی سازشوں کے خلاف ایرانی عوام کی ملین مارچ کی طرف اشارہ کیا اورکہا کہ اس دور کی استکباری قوتوں نے اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ بدامنی، افراتفری، حملہ اور شرارت فتنہ گروں اور دشمنوں کے وہ جملہ سازشی اقدامات تھے جنھیں ایرانی عوام نے اپنی بصیرت سے ناکام بنا دیا۔