دنیا

ایران کے خلاف فوجی کاروائی قابل عمل نہیں، صہیونی تجزیہ کار

شیعہ نیوز: معروف صہیونی تجزیہ کار و مبصر نے ایران کے خلاف فوجی کاروائی کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے اسرائیل اور اتحادیوں کو باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معروف صہیونی تجزیہ کار بنءاس عنبری نے ایران کے خلاف عسکری کارروائی کو غیر مؤثر اور ناقابلِ عمل قرار دیا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی تجزیہ کار و مبصر نے اپنے ایک مضمون میں واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اچھی طرح جانتا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو ایران کی جوابی کارروائی سے صرف سعودی عرب کی توانائی کا شعبہ متاثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی کا اسرائیل کو خفیہ پیغام، شام میں کشیدگی کے خواہاں نہیں!

بنحاس عنبری نے لکھا ہے کہ ہم آج ایک فیصلہ کن حقیقت کے دہانے پر ہیں۔ ایران کے خلاف فوجی آپشن اب قابل عمل نہیں رہا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی حلقے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات اور سعودی عرب کے کردار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت ریاض تہران کے ساتھ مفاہمت اور خلیج فارس میں ایک مشترکہ دفاعی اتحاد کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کے پاس ایران پر مؤثر فوجی حملے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button