دنیا

اسرائیلی رژیم کے خلاف فوجی بغاوت تیزی سے پھیل رہی ہے، صیہونی عہدیدار کا اعتراف

شیعہ نیوز: صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک سابق عہدیدار نے اسرائیلی رژیم کے خلاف فوجی بغاوتوں کا اعتراف کیا۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد کے سابق نائب سربراہ نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ غاصب حکومت کے خلاف فوجی بغاوت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاجی پیٹیشن پر حاضر سروس فوجیوں کے دستخط غزہ جنگ کے خاتمے کی ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم وفد کی گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر خالد خورشید سے ملاقات

موساد کے سابق عہدیدار نے کہا کہ ہم اسرائیلی فوج میں خوف ناک دراڑوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ جنگ کا خاتمہ اور قیدیوں کی رہائی تل ابیب اور حماس کا معاملہ ہے، جس پر اتفاق ہوجانا چاہئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button