دنیا

امریکا، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان فوجی لینڈنگ آپریشن

شیعہ نیوز:عبرانی "واللا” ویب سائٹ نے "قدس پریس” کے ترجمہ کے مطابق تین باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ "مشترکہ پیراشوٹ لینڈنگ قابض اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کی دو سالہ سالگرہ کے موقع پر کی گئی ہے۔

سائٹ نے مزید کہا ہے کہ "یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی چھاتہ برداروں نے خلیج میں کسی عرب ملک میں لینڈنگ کی ہے۔ اس کا مقصد امریکا، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

ویب سائٹ نے نشاندہی کی کہ بحرین میں اسرائیلی سفیر ایتان ناح نے امریکی سفیر کے ساتھ مل کر مشترکہ لینڈنگ کا جائزہ لینے کی تقریب میں شرکت کی۔

عبرانی ویب سائٹ نے مزید کہا کہ چھاتہ برداروں کی لینڈنگ امریکی فضائیہ کے ایک (ہرکولیس) طیارے سے ہوئی۔”

قابل ذکر ہے کہ عبرانی میڈیا کے مطابق 25 افسران اور فوجیوں پر مشتمل اسرائیلی وفد رواں ہفتے کے آغاز میں بحرین پہنچا تھا۔

قابض فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وفد کے ارکان نے بحرین کے دورے کے دوران ایک استقبالیہ میں شرکت کی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کی۔

چار عرب ممالک یعنی متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے 2020 میں امریکہ کی ثالثی میں "اسرائیل” کے ساتھ امن معاہدوں پر دستخط کیے اور انہیں "ابراہیمی معاہدہ” کہا گیا۔ ان سے قبل مصر 1978ء اور اردن 1994ء میں صہیونی ریاست میں معاہدے کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button