فوجی سامان زمینی راستے سے پاراچنار منتقل، لیکن مقامی آبادی کے لیے بندش
پاراچنار کے ہسپتال ذرائع کے مطابق ٹل پاراچنار روڈ بندش کے باعث ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب تک کم از کم 19 معصوم بچے شہید ہو چکے ہیں
شیعہ نیوز (ویڈیو): زیر نظر ویڈیو میں 17 گاڑیوں پر مشتمل فوجی سامان کا کانواۓ ضلع کرم پاراچنار باحفاظت پہنچ گیا لیکن یہ سامان صرف اور صرف پارہ چنار میں تعینات فورسز کے لئے ہے جبکہ پارہ چنار کے عوام ٹل پاراچنار روڈ بندش کی وجہ سے پچھلے 66 دنوں سے محصور ہیں۔
پاراچنار کے ہسپتال ذرائع کے مطابق ٹل پاراچنار روڈ بندش کے باعث ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب تک کم از کم 19 معصوم بچے شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرم کی صورت حال پر گرینڈ جرگے میں حتمی فیصلے کا اعلان متوقع
پاراچنار میں عوام کو آشیاء خورد و نوش، ادویات اور ضروریات زندگی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ریاستی ادارے ٹل پارہ چنار روڈ کو عوام کے لئے کھولنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔
دوسری جانب اسی ٹل پاراچنار روڈ کے زمینی راستے سے فوجی سامان باآسانی اور بغیر کسی رکاوٹ کے پاراچنار منتقل کیا جا رہا ہے۔