پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت جعفریہ کو ریاستی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے,علامہ صادق جعفری

شیعہ نیوز:عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر عزاداری کرنے والے شیعہ و سنی عمائدین پر دہشتگردی کے مقدمات قائم کرنا ریاستی اداروں کا مجرمانہ فعل ہے۔اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد نور ایمان کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنا کسی نقصان لڑائی جھگڑے،فساد کے مزار پر پُرامن عزاداری کرنے والے زائرین کے خلاف دہشتگردی اے ٹی سی عدالت کا مقدمہ قائم کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ملک دشمن دہشتگرد قاتل ملک کے کونے کونے میں آزاد گھوم رہے ہیں اور پُرامن شہریوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔نوے دن گزر جانے کے باوجود گرفتار عزاداران کا عدالتی چالان ہی اب تک مکمل نہیں ہوسکا نہ ہی ان کے خلاف اس مقدمے میں ریاستی اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں اس کے باوجود بھی ان افراد کو ریاستی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے،انہوں نے کہاحکومت و ریاستی ادارے اگر یہ سمجھتے ہیں کے ملت جعفریہ کے عمائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش میں کامیاب ہوجائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔عزاداری ہمارا آئینی حق ہے اسے ہم سے دنیا کی کوئی طاقت چھین نہیں سکتی۔ ملک میں جنگل کا قانون ہے قومی خزانہ لوٹنے اور بے گناہوں کاقتل عام کرنے والے آزاد اور ذکر نواسہ رسول ؐ کرنے والے جیلوں میں قید کئے جارہے ہیں۔کوئٹہ مسجد کے امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی کو بھی ایک پرانے جعلی مقدمے میں ملوث کر کے گرفتار کیا گیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔احتجاجی مظاہرے میں شامل دیگررہنماوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ امام زادہ عبداللہ شاہ غاز ی کے مزار پر عزاداری کے جرم میں بے گناہ قید عمائدین اور کوئٹہ میں امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی کو فی الفور رہا کرے اور اپنی صفوں میں سے ان کالی بھیڑوں کو باہر نکالے جن کی ایما پر بے قصور عزادار تین ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود حراست میں ہیں بصورت دیگرملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔احتجاجی مظاہرے میں مرکزی رہنما مولانا تصور علی مہدی ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ علامہ صادق جعفری،علامہ حیات عباس نجفی،علامہ مبشر حسن،مولانا عبدالحمید حسینی،مولانا تصور مہدی،مولانا بشیر انصاری،مولانا زاہد حسین ہاشمی،تقی ظفر،سمیت دیگر موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button