پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت جعفریہ کے حقوق کا ہمیشہ ایوان اور ایوان سے باہر دفاع کرتے رہیں گے: اسد عباس نقوی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی کی لاہور سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین لاہور کے سینیئر نائب صدر آفتاب ہاشمی اور آفس مسئول مولانا ظہیر کربلائی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی پہلی ترجیح قومی مفادات کے حصول کیلئے سو فیصد اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ قرآن بورڈ، علماء بورڈ میں تشیع نمائندگی کی بات ہو یا قومی تعلیمی نصاب میں اہلبیت اطہارعلیہم السلام کے تذکرے کی بات ہو، یا متنازعہ بل کے خلاف آوازِحق بلند کرنے کی بات ہو، ہمیشہ ہم نے اور ہماری بابصیرت قیادت نے بہترین فیصلے کیے ہیں، جن سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے موجودہ قومی و سیاسی صورت حال سے تفصیلا آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ بل کا مسترد ہونا قائدِ وحدت کی مدبرانہ اور بابصیرت شیردل قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جنہوں اپنی ذات کو فراموش کرکے قومی مفادات کو ترجیح دی اور قوم کا سر ہمیشہ فخر سے بلند کیا۔

اسد عباس نقوی نے مزید کہا کہ انشاءاللہ آئندہ قومی انتخابات میں پوری سیاسی اور قومی قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، اور ملت جعفریہ کے حقوق کا ہمیشہ ایوان اور ایوان سے باہر دفاع کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button