مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ کی حمایت میں یمنی عوام کا ملین مارچ

شیعہ نیوز: یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا سمیت پورے ملک میں ملین مارچ میں شرکت کرکے، فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی اور صیہونی مراکز پر یمنی فوج کے حملوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے درالحکومت صنعا اور دیگر شہروں میں یمنی عوام نے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں جلوس نکالے ۔

یہ بھی پڑھیں : جرمن حکومت کو اسرائیلی حکومت کے جرائم کی حمایت کا جواب دینا ہوگا، بقائی

یمنی عوام نے اپنے ان جلوسوں کے اختتام پر ایک اعلامیہ صادر کرکے، غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف یمنی افواج کی کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

غزہ کی حمایت میں یمنی عوام کے ملک گیر ملین مارچ کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” حالیہ دنوں میں فلسطین کے استقامتی محاذ کی کارروائیوں، منجملہ، گھات لگاکر کئے جانے والے ٹارگیٹیڈ حملوں نے صیہونی دشمن کو تھکا مارا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں صیہونی مراکز پر یمنی افواج کے حملوں اور بحیرہ احمر میں ان کی کارروائیوں نے سمندری محاصرہ توڑنے کا صیہونی دشمن کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔”

یمنی عوام کے ملین مارچ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یمنی عوام تمام تر سختیوں اور مشکلات کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے اور فلسطین نیز غزہ کے عوام کی حمایت میں ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button