مشرق وسطی

مقتدیٰ صدر کی اپیل پر لاکھوں عراقی نماز جمعہ کے لئے اکٹھا ہوئے

شیعہ نیوز: لاکھوں لوگ عراق کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما سید مقتدیٰ الصدر کی اپیل پر بغداد شہر کے الفلاح روڈ پر نماز جمعہ کے لئے اکٹھا ہوئے.

گذشتہ روز سید مقتدیٰ الصدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نماز جمعہ کو اتحاد و وحدت کے ساتھ ادا کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایک خالصانہ عبادت ہے اور میں کوشش کروں گا کہ خود اسکی امامت کا فریضہ انجام دوں. انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی بھی فتنے کا حصہ نہیں بنوں گا بلکہ عوام خودمختار ہیں اور اگر عوام اصلاحات چاہیں گے تو میں بھی انکی حمایت کروں گا. سید مقتدیٰ الصدر کے بیان کے بعد عراق کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے گذشتہ شب سے ہی بغداد کا رخ کیا اور بعض لوگ کفن پہن کر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے حاضر ہوئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button