مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فوج کی بحیرہ احمر اور بحر ہند میں میزائل اور ڈرون کارروائیاں

شیعہ نیوز: یمن کی انصار اللہ فورسزکے ترجمان یحیٰی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو فوجی کارروائیاں کیں ہیں جس میں امریکی تیل بردار جہاز اولمپک اسپرٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

جمعرات کی شام ایک ٹیلی ویژن بیان میں سریع نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جہاز کو 11 بیلسٹک میزائلوں اور دو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا جس سے جہازوں کو براہ راست نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے، عراقی مقاومت کا انتباہ

انہوں نے نشاندہی کی کہ پہلا آپریشن میزائل فورس بغیر پائلٹ ایئر فورس اور بحری افواج نے مشترکہ طور پر کیا اور دوسرا آپریشن میزائل فورس نے ایک پروں والے میزائل سے کیا جس نے (ST.JOHN) ) جہاز کو بحر ہند میں نشانہ بنایا۔

یحییٰ السریع نے تصدیق کی کہ جہازوں کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس کی ملکیت والی کمپنی نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی۔

انصار اللہ کے فوجی ترجمان نے زور دے کر کہا ہے کہ "یمن کی مسلح افواج اسرائیلی دشمن پر بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ بحری کارروائیوں کے اعلان کردہ علاقے میں اپنی کارروائیاں اس وقت تک بند نہیں کریں گے، جب تک غزہ اور لبنان میں صہیونی جارحیت بند نہیں ہو جاتی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button