دنیا

یمنی فوج کا میزائل حملہ، بن گوریان ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل

شیعہ نیوز: یمنی فوج کہ جانب سے تل ابیب پر میزائل حملوں کے بعد افراتفری میں 18 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بن گوریان ائیرپورٹ کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صنعاء اور دیگر شہروں پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

امدادی ادارے ستارہ سرخ داوود نے کہا ہے کہ تل ابیب پر یمنی فوج نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ، کمال عدوان ہسپتال پر صہیونی فورسز کا حملہ، 50 شہید

صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ یمنی حملوں کے بعد اسرائیلی شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ اسرائیلی ڈیفنس سسٹم حملہ آور میزائلوں کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

یمنی حملوں کے بعد تل ابیب میں صہیونیوں میں افراتفری پھیل گئی۔ محفوظ پناہ گاہوں کی جانب بھاگنے کی کوشش کے دوران کم از کم 18 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء یورپ سے اسرائیل کے لئے پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بن گوریان ائیرپورٹ کی طرف جانے والے چار جہازوں نے اپنا رخ موڑ دیا جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ کل صہیونی حکومت نے صنعا ایئرپورٹ پر اس وقت حملہ کیا تھا جب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اور یمن میں اقوام متحدہ کے مقامی رابطہ کار ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

حملے میں ائیرپورٹ کے 2 ملازمین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں اقوام متحدہ کے طیارے کا معاون پائلٹ شامل تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button