
دنیا
یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ؛ بن گوریان ایئرپورٹ دوبارہ بند
شیعہ نیوز: یمنی فوج کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب کا بن گوریان ائیرپورٹ دوبارہ بند کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل فائر کیا گیا ہے جس کے بعد بن گوریان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں فوری طور پر روک دی گئیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں غیر انسانی اقدامات پر نیدرلینڈز کا دو انتہا پسند وزراء پر پابندی کا فیصلہ
صہیونی چینل 13 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میزائل حملے کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
صہیونی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔