مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تل ابیب پر میزائل حملہ، حزب اللہ کی صیہونی فوج کے خلاف 32 کارروائیاں

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب پر لبنان سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی وارننگ کے سائرن بج رہے ہیں، جب کہ حزب اللہ نے 3 "مرکاوا” ٹینکوں کے اندر موجود اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

واللا ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کے 194 سے زائد قصبوں، شہروں اور مقامات پر سائرن بجائے گئے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے کہا ہے کہ "وسطی اسرائیل” سمیت تل ابیب میں سائرن بجنےکی آوازیں سنائی گئی ہیں۔ لبنان سے سرحد پار سے پروجیکٹائل داغے جا رہے تھے اور 20 لاکھ سے زیادہ اسرائیلی پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آخری دم تک دشمن کے سامنے مقاومت کریں گے، صدر پزشکیان

تل ابیب، حیفا کے جنوب میں اور دوسری جگہوں پر درجنوں اسرائیلی قصبوں میں سائرن بج گئے۔

اخبار نے مزید کہا کہ ایک شخص تل ابیب کے مشرق میں فرار ہونے کے دوران شدید زخمی ہوا۔

اسرائیل کے ہوم فرنٹ نے کہا کہ لبنان کے ساتھ سرحد کے مشرقی سیکٹرکے کئی قصبوں میں سائرن بج رہے ہیں۔

فرنٹ نے مسگاو، مارگیلیوٹ، اور بالائی الجلیل ، شمالی اسرائیل کے کئی قصبوں میں سائرن بج رہے تھے۔

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ لبنان سے بالائی الجلیل  کی طرف تقریباً 15 میزائل داغے گئے، جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا، جبکہ دیگر کھلے علاقوں میں گرے۔

الجزیرہ کے نامہ نگارنے بتایا کہ میزائل جنوبی لبنان سے الجلیل کی طرف داغے گئے۔

صبح سے ساڑھے آٹھ بجے تک حزب اللہ نے قابض افواج، اس کی کالونیوں اور فوجی مقامات کے خلاف 32 آپریشنز کے نفاذ کا اعلان کیا۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ تین مرکاوہ ٹینکوں میں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button